قومی اسمبلی کے 20مارچ کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ لی جائے گی، اسد قیصر

اسلام آباد، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران 20 مارچ کو ایوان کا ان کیمرہ اجلاس رکھا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ لی جائے گی۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما انجینئر خرم دستگیر نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں اس ایوان کو بریفنگ دی جائے۔دو افغان صدور میں سے حکومت کی جانب سے ایک کو مبارکباد دی گئی ہے اس کی کیا وجوہات ہیں۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ 20مارچ کو ان کیمرہ سیشن رکھا ہے اس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے، افغانستان میں امن ہوگا تو اس خطے میں تبدیلی آئے گی۔ (وخ)

اپنا تبصرہ بھیجیں