بی این پی کا وڈھ تا کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز بروز اتوار ہوگا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج 22اکتوبر2023ئ کو وڈھ سے کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا مارچ کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کرینگے لانگ مارچ میں وڈھ تا کوئٹہ مختلف پوائنٹس پر سے قافلے شامل ہوتے رہیں گے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں بلوچستان کے غیور عوام سمیت ہر طبقہ فکر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شامل ہوکر لاپتہ افراد کی بازیابی ، ڈیتھ سکواڈز ، مظالم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یہ باور کرائیں کہ وہ سردار اختر جان مینگل کے ساتھ کھڑے ہیں اور جیت حق اور انصاف کی ہوگی۔
Load/Hide Comments


