اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخلے کی کوشش، القسام نے 2 بلڈوزر، ایک ٹینک تباہ کردیا

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے کو پسپا کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی ہے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا گیا، جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑیوں کے بغیر پیچھے ہٹنا پڑا اور صیہونی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر اسرائیلی حدود میں واپس بھاگ گئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ہوگئی، اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کے لیے جانا چاہتی تھی کہ اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا اور اسرائیلی فوج فائرنگ کی زد میں آکر ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی غزہ کی سرحد کے قریب اپنے ایک ٹینک کی تباہی کا اقرار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں