40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں ایماندار حکمران نہیں آئے، پرویز خٹک
بنوں (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں 40 برس سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اسلام کا نعرہ لگاتا ہے تو کوئی روٹی، کپڑا اور مکان کا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد یہ لوگ نظر نہیں آتے، ان کا کام عوام کو بےوقوف بنانا ہے، ہم 40 برس سے یہی تماشا دیکھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی پی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں کیا چل رہا ہے پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ ترقی نہ ہو، جو ممالک ہمارے بعد آزاد ہوئے وہ ترقی میں ہم سے آگے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں حکمران ایماندار نہیں آئے، پاکستان کی ترقی ان حکمرانوں کے پاس نہیں، یہ عوام کو لوٹ رہے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو 40 سالوں سے لوٹ رہے ہیں، یہ ہر سال 3 ہزار ارب روپے قرضہ لیتے ہیں اور اس قرض کو دینے کےلیے مزید قرض لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی کو چیلنج کرتا ہوں، ترقی کے لحاظ سے نوشہرہ اور سوات کے مقابلے میں بنوں کی حالت پر افسوس ہوا، موقع ملا تو بنوں کو نوشہرہ کی طرز پر بنا?ں گا۔پی ٹی آئی پی کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی اور بےامنی اس وجہ سے ہے کہ ہمیں ایماندار لیڈر نہیں ملا۔


