دھوکا دہی کیس، اینٹی کرپشن حکام عمران خان کی بہن، بہنوئی کیخلاف ریکارڈ پیش نہ کر سکے

لاہور(صباح نیوز)اینٹی کرپشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی کے خلاف لیہ میں ہزاروں کنال زمین کم قیمت پر زبردستی خریدنے کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ نہ پیش کیا جا سکا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس پر سماعت کے دوران عدالت میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں