وندر کے ساحلی علاقوں میں مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی خاموشی

وندر (یو این اے)تحصیل سونمیانی وندر کے ساحلی علاقوں میں سائبیریا سے آنے والے نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیا، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی پراسرار خاموشی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر کے ساحلی علاقوں سونمیانی گور چیلہ سریندہ سمیت دیگر مقامات پر سائبیریا سے آنے والے نایاب پرندوں کونج بٹیر کے شکاریوں نے ڈھیرے ڈال کر نایاب پرندوں کا غیر قانونی طریقے سے شکار شروع کردیا ہے۔ جن میں مقامی شکاریوں کے ساتھ ساتھ غیر مقامی شکاری بھی ملوث ہیں جن کی پشت پناہی مقامی بااثر شخصیات کررہے ہیں جبکہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے افسران کی جانب سے نایاب مہمان پرندوں کے شکار اور ان کے زندہ پکڑنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کونج بٹیر سمیت دیگر سائیبیرین پرندوں کے شکار میں مصروف مقامی و غیر مقامی شکاریوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی کوئی کارروائی دکھائی نہیں دے رہی ہے متعلقہ محکمے کے افسران کی جانب سے اختیار کیے گئے پراسرار خاموشی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے نایاب پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے پر اور سائبیریا سے آنے والے نایاب مہمان پرندوں کے تحفظ اور ان کی بے دریخ شکار میں مصروف شکاریوں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں