غزہ کیلئے ایندھن بھیجنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیلی فوج

بیت لمقدس(صباح نیوز) اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ایندھن فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈینئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیل ایندھن کی فراہمی کی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ حماس اس سے اپنی کارروائیوں کی ضروریات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے دعوے کے حق میں ثبوت پیش نہیں کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں