جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری، مختلف شعبے احتجاجاً بند رہے
کوئٹہ (آن لائن) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام بدھ کو بھی اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات کے لئے سترویں روز جامعہ بلوچستان کے ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رہا اور آفیسران و ملازمین کی طرف سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ریا اور ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ آرٹس بلاک اور پاکستان سٹڈی سینٹر اور ریسرچ سینٹرز اور سائنس بلاک سے ہوتے ہوئ وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے ایک بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوا۔ احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں پاکستان لیبر فیڈریشن کے صوبائی رہنما عابد بٹ نے وفد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔احتجاجی جلسہ زیرصدارت شاہ علی بگٹی منعقد ھوا ،احتجاجی جلسے سے شاہ علی بگٹی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ،نذیر احمد لہڑی، پروفیسر ارسلان شاہ نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ سید محبوب شاھ، حافظ عبدالقیوم، اسحاق پرکانی نے خطاب کیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالمنان کو حاصل ھوئی، مقررین نے کہاکہ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر، رجسٹرار، ٹریڑار طے اور منظور شدہ مطالبات تحریری معاہدے کے چار مہینوں کے گزرنے کے بعد بھی شعوری طور پر نوٹیفائی نہیں کررہے جس سے اساتذہ کرام اور ملازمین میں سخت تشویش پائی جارہی ہیں اور جوائنت ایکشن کمیٹی نے بار بار تحریری معاہدے پر عملدرآمد کےلئے درخواست کی لیکن بالآخر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجبورا دوبارہ احتجاج شروع کردیا جسکی تمام تر ذمہ داری جامعہ کے وائس چانسلر پر عائد ھوتی ہے۔مقررین نے کہا کہ وائس چانسلر نے من پسند ریٹائرڈ آفیسران اور چند ملازمین کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا جس پر لاکھوں روپے ماہانہ فضول خرچ ھورہا ہیں جبکہ اساتذہ کرام اور ملازمین کو منظور شدہ الاونسز اور ڈی ارے اے و دیگر کے بقایاجات سے محروم رکھا گیا ہیں۔۔مقررین نے کہاکہ ملک بھر کے ریسرچ سینٹرز بشمول جامعہ بلوچستان کے تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو انکی مکمل تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہیں اور انہیں اس سال اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاوس ریکوزیشن سے پچھلے دو سالوں سے محروم رکھا گیا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے اور ریسرچ سینٹرز کے لئے فوری طور پر بیل آٹ پیکیج فراہم کیا جائے۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ بروز جمعرات کو بھی ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا جائے گا اور ایڈمن سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ نکالا جائے گا جو مختلف شعبہ جات سے ھوتے ھوئے ایڈمن بلاک کے سامنے بڑا احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوگا ،تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے منظور شدہ مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔


