پنجگور میں ایف سی کیمپ پر بم حملہ

کوئٹہ (آن لائن) پنجگور میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے ایف سی کیمپ پر پھینکا دستی بم گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور میں ایف سی کیمپ پر نا معلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زمین میں گڑھا پڑ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں