عمران خان کی جان کوخطرہ ہے ، حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے جارہے، انتظار پنجوتھا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ہے ،انتظامیہ اور عدالت کی جانب سے کوئی تسلی نہیں کروا رہا۔اپنے بیان میں انتظار پنجوتھا نے کہا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں؟انتظار پنجوتھا نے کہا کہ ہم نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے تاہم درخواست 3 ہفتے مقرر نہیں ہوتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مقرر ہو بھی جائے تو جواب نہیں آتا۔وکیل پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سیکیورٹی کیس مزید ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں