ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ، نقل مکانی شروع

سیالکوٹ (انتخاب نیوز) بھارتی فورسز نے ظفر وال سیکٹر سیالکوٹ میں ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جس پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔ جس کے بعد بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ،، مساجد میں اعلانات بھی کرائےجا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں، محتلف علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں