دالبندین میں آوارہ کتوں نے تین روز میں آٹھ بچوں کو کاٹ ڈالا
دالبندین (آن لائن) دالبندین میں آوارہ کتوں نے تین دن میں آٹھ بچوں کو کاٹ ڈالا تفصیلات کے مطابق دالبندین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین دنوں میں باولا کتوں نے 8 بچوں کو کاٹ ڈالا ہسپتال ذرائع کے مطابق تین دنوں میں آٹھ سے زائد بچوں کو کتوں نے بری طرح کاٹ ڈالا تھا ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد اور ویکسنیشن کرائی گئی ہے اگر اسی طرح سلسلہ جاری رہا ویکسین کم پڑھ جائینگے میونسپل انتظامیہ کے مطابق دالبندین شہر میں باہر سے کسی نے باولا کتوں کو بوریوں میں بند کر کے لاکر پھینک دیا ہے تین دن سے مسلسل میونسپل عملہ کتوں کو تلف کررہی ہے ابتک کلی قاسم خان ،کلی ڈنو،کلی ہاشم خان ،فیصل کالونی میں آٹھ بچوں کو کتوں نے کاٹ ڈالا ہے میونسپل ٹیم نے 30 سے زائد کتوں کو تلف کردیا ہے مزید یہ کاروائی جاری رہیگا باولا کتوں کی خوف سے اسکول جانے والے بچوں اور بچیوں کے والدین میں سخت خوف وہراس پھیل گئی ہے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے باہر سے کتوں کو لاکر گنجان آباد علاقوں میں چھوڑنے والوں کخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے


