پی ٹی آئی کی اسیر سپورٹر خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاو¿ گھیراو¿ کے کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاو¿ گھیراو¿ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو تین نومبر کو طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں