امن قائم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا، زبیر جمالی
اوستہ محمد ( آن لائن)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی نے کہا ہے کہ افعان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا۔ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔امن امان کی بہتری کے لیے نگران حکومت کوششیں تیز ہے۔عوامی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار آباد گار رائس مل میں ضلع اوستہ محمد کے زمیندار اور تاجر برادری کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس منعقد اجلاس میں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مل ایسوسی ایشن اور کھاد ڈیلروں نے کھاد کی ترسیل کو سندھ انتظامیہ کی جانب سے روکنے اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف نگران وزیرداخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے اجلاس کے بعد نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی سیزن شروع ہو چکی جس کے لیے کھاد اور بیج کی اشد ضرورت ہے اجلاس میں مجھے مل ایسوسی ایشن اورکھاد ڈیلروں نے اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ہے اس حوالے سے میں جلد سندھ حکومت سے رابطہ کر کے مسئلے کو حل کریں گے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مزید ٹائم انہیں دیا جائے گا اور ان کے وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہے امن امان کے لیے صوبائی نگران حکومت کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس میں حاکم جمالی عابد حسین بھنگر عبدالمالک سومرو راجیش کمار سمیت دیگر تاجر اور شہری بھی موجود تھے۔


