داغستان میں ایئر پورٹ پر اسرائیل مخالف احتجاج پر 60 افراد گرفتار
مکھچالا(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے خود مختار خطے داغستان میں ایئر پورٹ پر اسرائیل مخالف احتجاج پر 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔روسی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں شامل 150 افراد کی شناخت کر لی گئی ۔واضح رہے کہ مظاہرین نے مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے ایئر پورٹ پر دھاوا بولا تھا۔یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیل سے ایک طیارہ ایئر پورٹ پہنچا۔ہجوم نے طیارے پر فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ایئر پورٹ پر احتجاج میں 9 پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


