دشتگوران میں جاری تنازعہ سے عوام تنگ آگئے، کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجاً بند کردی

سوراب (آن لائن)دشتگوران میں جاری تنازعہ سے تنگ عوام نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو مل شاہورائی سے ہر طرح کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا،ہڑتال میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل تھے تفصیلات کے مطابق کہی مہینوں سے تحصیل دشتگوران میں جاری تنازعہ کی وجہ سے دشتگوران اور اس کے ملحقہ دیہی علاقوں میں عام عوام کی زندگی بری طرح متاثر ہو گئی تھی اور لوگوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے اور مقامی لوگ اپنی مریضوں کو علاجِ معالجہ کے لیے کسی بھی شہر نہیں لے سکتے ہیں جس کے خلاف سناڑی قبیلہ کے معتبرین عورتوں کے ساتھ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو مل شاہورائی کے مقام پر مکمل بند کر دیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھے اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری جانب مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نجیب اللہ ترین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب زوہیب الحق کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گدر شئے اکبر بلوچ متاثرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ کر ممتاثرین سے کامیاب مذاکرات کر کے 4 گھنٹوں سے مسلسل بند قومی شاہراہ کو ہر طرح کے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں