کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں یکم نومبرکو (بروزبدھ) سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ،اے ون سٹی، واسا، سیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل، کرانی، ہزارہ ٹاون، اولڈلیاقت بازار، خیر بخش ، غازی فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس،بولان انڈسٹریل،بن یامین،پشتون آباد ایکسپریس ،کیو ایس سیمنٹ، اولڈپشتون آباد،نیو پشتون آباد، عاصم آباد، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، گرڈکالونی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں