گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 172 فیصد اضافہ، پروٹیکٹڈ صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا
اسلام آباد (این این آئی) پیٹرولیم ڈویڑن نے بتایا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ گیس بل 900روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویڑن نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے ماہانہ بل 900روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ میں سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، مہنگی گیس سستے داموں دینے سے ہر سال 400ارب کا گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈویڑن نے کہا ہے کہ شمال اور جنوب کی انڈسٹری کےلئے بھی فرق کو کم کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


