اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات نظر انداز کر رہا ہے، چین

نیویارک(صباح نیوز) چین نے اسرائیل پرتنقےد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کی اپیلوں پر کان بند کیے ہوئے ہے اور جنگ بندی کے مطالبات نظرانداز کر رہا ہے۔ ترکیہ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ڑانگ جون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے عالمی برادری کے مشترکہ خدشات پر کان نہیں دھرے یہ امرافسوس اور ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل نے ، غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کا انتخاب کیا ہے اور باقاعدہ طور پر ایسا کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں