لمز یونیورسٹی پر پولیس چھاپے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

لاہور(صباح نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک ویڈیو بیان میں انہوںنے کہا کہ میرے پیچھے ایک فیک ویڈیو چل رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ لمز یونیورسٹی لاہور پر پنجاب پولیس چھاپہ مار رہی ہے، اس ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ لمز یونیورسٹی سے بہت دور ہے، پولیس کی کوئی نارمل موومنٹ ہے پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اس بارے میں نہ پولیس کو کوئی حکم ملا نہ ہمیں کہا گیا۔یہ جعلی اور جھوٹی ویڈیو وزیراعظم کے دورے کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے طور پر جاری کی گئی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، نہ پنجاب پولیس نے لمز پر چھاپہ مارا نہ اس کا کوئی حکم ملا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اس جعلی ویڈیو کو بنانے والوں کو اب بولو کہ وہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں، آئی پنجاب کی ویڈیو پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا سیل نے جاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں