ن لیگ میں اہم شخصیات شمولیت کریں گے، جام کمال سمیت کئی اہم شخصیات سے رابطے میں ہیں ،سردار ایاز صادق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے جعفر مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جام کمال سمیت کئی اہم شخصیات سے رابطے میں ہیں، سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔ ان کا مزید لینا تھا کہ جام کمال سمیت دیگر شخصیات نے پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی، پارٹی جن حالات میں توڑی گئی تھی ‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس استعمال ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ انتخابات میں پارٹیوں کے ایجنٹوں کو باہر نہیں نکالا جائیگا، ن لیگ میں اہم شخصیات شمولیت کرینگی، کل عشائیہ میں واضح ہو جائیگا ‘ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں مضبوط حکومت بنے، ہم مولانا فضل الرحمٰن ‘ سردار اختر مینگل ‘ محمود خان اچکزئی کا احترام کرتے ہیں ان سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں