5سالہ بچی کے اغوا کا کیس، پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سال کی بچی کے اغوا کے حوالے سے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔عدالت نے بچی کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی سیشنز کے انعقاد کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسی ڈسپنسری سے پہلے بھی بچے اغوا ہو چکے ہیں، 6 اپریل 2023 کو بچی ڈسپنسری گئی تھی جہاں سے اغوا ہو گئی ۔وکیل نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔
Load/Hide Comments


