ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی ٹیم اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، فخر ہے ساتھیوں نے کورونا بحران میں مدد کی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ اب سے اگر ہم ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے تو اس بحران سے نکل جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اپنے فیصلے کو باعث فخر قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بلوم برگ کا ایک مضمون شیئر کیا جس کے مطابق یورپی ممالک یعنی جرمنی، اٹلی، فرانس، پرتگال وغیرہ میں مستقبل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔
اس مضمون کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ’اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ مجھےفخر ہےکہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گےانشاءاللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں