مظاہرین کی اسرائیل کو اسلحہ پہنچانےوالے جہاز کو روکنے کی کوشش
واشنگٹن(این این آئی)احتجاجی کارکنوں نے امریکا کی طرف سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف امریکا کی بندرگاہ آکلینڈ پر ایک بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف سفر کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق کارکنوں نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض ریاست کو مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر بمباری کےلئے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کی مذمت کی گئی تھی۔اس تقریب کے شرکا نے قابض ریاست کی طرف ہتھیاروں اور بموں کے بہا کو روکنے کےلئے بندرگاہ کے سامنے سرگرم کارکنوں کی وسیع پیمانے پر شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے حق میں نعرے لگائے۔ویڈیو فوٹیج میں ایک امریکی فوجی کارگو جہاز بندرگاہ کے اندر دکھائی دے رہا ہے، مظاہرین اسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔


