ٹک ٹاک سمیت 53ایپ آپ کی جاسوسی کرتے ہیں۔ ماہرین

لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ میں محققین نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر 53 آئی او ایس ایپس صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔مذکورہ ایپس کی جانب سے جاسوسی کی جانے والی حساس معلومات میں صارفین کے پاسورڈز، کرپٹو کرنسی والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس اور ذاتی پیغامات شامل ہیں جب کہ ان 53 ایپس نے مارچ میں منظر عام پر آنے کے باوجود بھی اب تک معلومات کی جاسوسی کرنا بند نہیں کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی رازداری کو خطرہ اس لیے ہے کہ یہ ایپلی کیشنز کلپ بورڈ میں موجود معلومات کو بار بار پڑھتی ہیں، صارفین کلپ بورڈ میں کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسس کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس میں پاس ورڈ اور دیگر معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک ہے جب کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ایپس جاسوسی کیوں کرتی ہیں۔اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد ایپل نے اپنی ڈیوائس میں نیا فیچر شامل کیا جس کے تحت صارفین کو ایک ہر اس وقت انتباہ جاری کی جاتی تھی جب جب کوئی بھی ایپ صارفین کے کلپ بورڈ ڈیٹا کو پڑھتی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں