ایچ ای سی نے افغان طلباءکیلئے 4,500 اسکالر شپس کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا

اسلام آبا د(آن لائن)ایچ ای سی نے افغان طلباءکے لیے 4,500 سکالرشپس کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے افغان طلباءکے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغازکیا گیا ہے جس کے تحت یہ مرحلہ تین سال کے دوران افغان طلباءکو پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے 4,500 سکالرشپس فراہم کرے گا، گریجویشن تقریب میں 281 افغان طلبائ کو اسناد جاری کی گئیں، افغان طلباءنے پروگرام کے فیز II کے تحت مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کی، اسکالرشپ پروجیکٹ کے پہلے دو مرحلوں کے دوران 6,000 افغان طلباء کو وظائف مل چکے ہیں۔نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ افغان طلباءکی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اس مرحلے کے تحت افغان طلباء کو تین سال کی مدت میں 4,500 سکالرشپ دیے جائیں گے، طلبائ افغانستان کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کریں اور حل تلاش کرنے کے لیے اپنی فکری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، چیئرمین ایچ ای سی کی طلباء کی کامیابیوں کی تعریف کی ، چیئرمین ایچ ای سی نے طلباءکیریئر کی ترقی میں نیٹ ورکنگ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں