روس نے اسرائیل کے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ماسکو(صباح نیوز)روس نے غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جونیئر وزیر کے ایک ریمارک نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل عوامی طور پر یہ تسلیم نہیں کرتا کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، حالانکہ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریبا 90 نیوکلئیر وار ہیڈز ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں