جنوبی کوریا، روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا

سیول (آن لائن) جنوبی کوریا میں پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں ایک روبوٹ نے وہاں کام کے دوران ایک شخص کو کچل دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنو بی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ کی میں یہ و واقعہ اس وقت پیش آیا جب سبزیوں کے پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں روبوٹ کے بازووں نے ایک شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اسے کنویئر بیلٹ پر دبا دیا، جس سے اس شخص کا سر اور سینہ زخمی ہو گئے اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے ہلاک ہونےوالے شخص کا نام نہیں بتایا ہے تاہم کہا کہ وہ کارخانوں میں صنعتی روبوٹ کی تنصیب کرنے والی ایک کمپنی کا ملازم تھا اور اس شخص کو کارخانے میں یہ معلوم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا کہ آیا مشین ٹھیک سے کام کررہی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے قاتل روبوٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں