چین نے خنجراب پاس کو چار ماہ کیلئے بند کردیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے خنجراب پاس کو چار ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے علاقے سنکیانگ کی خنجراب پورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق یہ پاس دسمبر سے مارچ تک بند رہے گا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پورٹ انٹری اور ایگزٹ مینجمنٹ اقدامات کے مطابق دونوں ممالک کو خنجراب پاس کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے سفارتی ذرائع سے سرحدی بندرگاہوں اور انتظامی نظام کے معاہدے میں ترمیم اور دستخط کرنے ہوں گے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چین کا اسٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس اپنے حکام سے خنجراب پورٹ کو سال بھر کھولنے کی منظوری بھی طلب کرے گا۔ جب تک چین کا اسٹیٹ پورٹ مینجمنٹ آفس ایک باضابطہ نوٹس جاری نہیں کرتا، خنجراب بندرگاہ پر دسمبر سے مارچ تک معمول کی کسٹم کلیئرنس جاری رکھے گی۔ کسی خاص ضرورت کی صورت میں سنکیانگ کی خنجراب پورٹ مینجمنٹ پاس کو عارضی طور پر کھولنے کے لیے درخواست دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں