آج بھی پیٹرول کی قیمت فروری کے مقابلے میں کم ہے،اسد عمر

اسلام اّباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 25 روپے بڑھ جانا بڑا اضافہ ہے تاہم 40روپے کم بھی کیے تھے وہ بھی دیکھیں آج بھی پٹرول کی قیمت فروری کے مقابلے میں کم ہے، مو جودہ بجٹ وزیراعظم کے الیکشن سے زیادہ اکثریت سے منظور ہوا اپوزیشن کے تمام دعوے اور افلاطون اینکرز کے تجزیے غلط ثابت ہوئے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھ جانا بڑا اضافہ ہے، وزارت خزانہ نے تمام محرکات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اس لیے کیا گیا کہ عالمی منڈی میں غیرمعمولی تبدیلی ا?ئی، عالمی منڈی میں تیزی سے قیمتیں نیچے اور پھر اوپر گئیں، لوگ 25 روپے اضافے کی بات کررہے ہیں 40 روپے کم کیے وہ بھی دیکھیں۔اسد عمر نے کہا کہ آج بھی پیٹرول کی قیمت فروری کے مقابلے میں کم ہے، عوام کی تکلیف کا احساس ہے، احتجاج کرنا بھی عوام کا حق ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عشائیے میں نمبرز گنے جارہے تھے موجودہ بجٹ وزیراعظم کے الیکشن سے زیادہ اکثریت سے منظور ہوا، اپوزیشن کے تمام دعوے اور افلاطون اینکرز کے تجزیے غلط ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ترجیح سمجھ کر بلوچستان کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے، اتحادی جماعتوں کے لیے دروازے آج بھی کھلے ہیں، عوام کے لیے جو کام کرنا ہے اس میں کسی پارٹی کا ووٹ شرط نہیں۔قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں انہو ں نے کہا کہ پچھلے کئی دنو ں سے اپو ز یشن نے بلند و بالا دعوئے اور سنسنی خیز تجزیے کئے نتیجہ یہ نکلا بجٹ کے لئے حکومت کی اکثریت بڑھ کر 41ہوگئی تمام ساتھیوں اور خصوصی طور پر تحریک انصاف ورکرز کو مبار کباد پیش کر تا ہو ں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں