ایوب خان کے صاحبزادے گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے گوہر ایوب کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبز ادے اورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے۔ گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ءکو ضلع ہری پور کے گاو¿ں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ءکو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ گوہر ایوب خان نواز شریف کے دور حکومت میں 1997ءسے 1998ءتک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں