نگراں صوبائی وزیر صحت کا کوئٹہ میں ہیلپر آئی اسپتال اور شہید بینظیر اسپتال کا اچانک دورہ
کوئٹہ(این این آئی)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے ہیلپر آئی ہسپتال سریاب اور شہید بینظیر اسپتال علمدار روڈ کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی جبکہ ناقص صفائی ستھرائی اور غیر حاضر ڈاکٹرز اور اسٹاف پر غم اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہسپتال کے پیرامیڈیکس اور اسٹاف کی حاضری بھی چیک کیا اور تمام غیر حاضر اسٹاف کی رپورٹ طلب کی انہوں نے ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے ہیلپر آئی ہسپتال اور شہید بینظیر ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے صوبائی حکومت صحت کے حوالے سے درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں نگران صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹرز اور دیگر سینئر سٹاف ممبران سے ملاقات کی انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔


