کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئے، حکومت میں آکر پاکستان کو مستحکم بنائیں گے، نواب ثنا اللہ
خضدار (بیورو رپورٹ) پاکستان کو معاشی بحران سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے، پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے 56 ویں یوم تاسیس کے جلسے کے بلوچستان میں انعقاد کے اعلان سے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءثنا اللہ خان زہری نے خلق جھالاوان خضدار میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت سے اقتدار حاصل کر کے پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بنائیں گے ہم چور دروازے سے کبھی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت مضبوط ہے 8 فروری کے الیکشن میں بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرے گی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 30 نومبر کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائے 56 وان یوم تاسیس کا پروگرام ایک تاریخی پروگرام ہوگا نواب ثنا اللہ خان زہری سے شہید سکندر آباد زہری کرخ مولہ باغبانہ زیدی وڈھ نال دیگر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے نواب زہری کو آگاہ کیا۔


