ووٹرز کی طاقت کے ذریعے عوامی راج کےقیام کیلئے مکمل تیار ہیں ،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی طاقت کے ذریعے عوامی راج قیام کیلئے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل تیار ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم میں جیالوں اور عوام الناس کی طرف سے والہانہ استقبال ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آزادنہ،صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نگران حکومت اور سول بیوروکریسی کی سہولت کاری پر اعراض تھا سہولت کاری جاری رہی تو اعتراض برقرار رہے گا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ شفاف انتخابات ہی جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل کی ضمانت ہے،مخصوص شخصیات اور کسی بھی پارٹی کی سہولت کاری نہیں ہونی چاہیے ۔نیر بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے پری پول رگنگ روکنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں جات کے فنڈز استعمال نہ ہونے دے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امدادادی منصوبے فنڈز روکنا اور دوسرے صوبوں ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 8فروری حق رائے دہی استعمال کے روز الیکشن کمیشن عدالتی عملہ تعینات کرے تاکہ سول انتظامیہ اثر انداز نہ ہو سکے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے صاف شفاف انتخابات انعقاد کیلئے نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی مددگاری کریں نہ کہ کسی کی سہولت کاری ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قائد پیپلز پارٹی آصف زرداری کی موقف میں کوئی تضاد نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں