سوراب، جرائم کی وارداتوں سے شہری پریشان

سوراب؛سوراب میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، اے ایریا میں پے درپے واقعات سے پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات میں نامعلوم مسلح افراد پٹرول پمپ سے چار لاکھ ستاون ہزار پانچ سو کی رقم لے اڑے، ذرائع کے مطابق گزشتہ واقعے میں 6 سے 8 مسلح افراد قومی شاہراہ پر واقع الحبیب آفریدی پٹرول پمپ میں داخل ہو کر پمپ مالک اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو یرغمال بنا لیا اور پمپ میں موجود تقریبا چار لاکھ ستاون ہزار پانچ سو کی رقم اسلحہ کے زور پر چھین کر لے گئے۔نامعلوم چور پمپ میں موجود تجوری اٹھا کر لے گئے جس میں نقدی کے علاوہ چیک بک بھی تھے، واضح رہے کہ کہ حالیہ دنوں سوراب میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ سامنے آیا ہے، آئے روز مسلح افراد اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ کر بآسانی فرار ہوجاتے ہیں مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آتی اور نہ ہی صورتحال پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکر سوراب میں اہل اور تجربہ کار پولیس آفیسران کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں