کیچ میں مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارخاتون سمیت دو افراد جاں بحق

تربت(یو این اے )بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ایم ایٹ شاہراہ گہنہ کے مقام پر مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارخاتون سمیت دوافراد جاںبحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزایم ایٹ شاہراہ علاقہ گہنہ کے مقام پر حادثہ پیش آیامسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بھتیجا فہد حسن اور مہر النسا نامی پھوپھی جاں بحق،پولیس کے مطابق الروف کوچ گوادر سے کوئٹہ اور موثر سائیکل سوار تربت شہر سے اپنے گھر ڈگاری کہن جارہے تھے کوچ نے موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے بس کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں