یہ مینگل شینگل کہیں جانے والے نہیں ہیں، شیخ رشید، بلوچ میڈیا صارفین کی طرف سے سخت ردعمل

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دوران پریس کانفرنس ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جنہوں نے حالیہ اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی کے تناظر میں پوچھا تھا کہا کہ یہ مینگل شینگل کہیں جانے والے نہیں ہیں، عرصے دراز سے میں یہی سیاست کر رہا ہوں عمران کی حکومت کہیں جانے والے نہیں۔ شیخ رشید کے اس بیان کے بعد بلوچستان بھر میں اس کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے، کئی بلوچ میڈیا صارفین نے اس کو مینگل قبیلے اور بلوچ قوم کی بےعزتی سے تشبیہ دیا ہے، مختلف سیاسی و سماجی کارکنان نے شیخ رشید کے اس بیان کی سختی سے مذمت کی ہے، ابھی تک سردار اختر مینگل نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے جبکہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور بی این پی کے ایم این اے آغا حسن بلوچ نے شیخ رشید کے سردار اختر مینگل سے متعلق کہے گئے الفاظ کی مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں