فلسطین کی اہم شخصیت کو اسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قانون دان اور اہم سماجی شخصیت خالد زبارقہ کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے نکال دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام نے ایڈووکیٹ خالد زبارقہ کو القدس میں القشلہ پولیس مرکز منتقل کیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کے بعد ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک ہفتے تک مسجد اقصیٰ سے نکال دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں