کوئٹہ، بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) تھانہ نیو سریاب کے عملے نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق ،ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شالکوٹ عابد بخاری ،ایس ایچ او نیو سریاب امین جعفر نے کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم عمران علی سکنہ سریاب کو گرفتار کرلیا ملزم عمران اور اسکے دیگر ساتھیوں نے بچی کو بہلا پھسلاکر لے گئے اور زیادتی کی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں