پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت کو فروغ دینا ہوگا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی، تجارتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور خوشگوار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان قریبی تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی محبت اور دوستی کے رشتے قائم ہیںگورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے.یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پاک ایران سرحد کے دونوں اطراف موجود غربت، بیروزگاری اور پسماندگی کے خاتمے کے حوالے سے ہم اپنے اور آپ کے تاجروں اور صنعتکاروں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کر سکتے. بارڈر ٹریڈ کو مزید وسعت دینے اور تاجر برادری کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم سے ہی ہم صوبے میں موجود بیروزگاری، پسماندگی اور غربت کے مسائل پر بآسانی قابو پا سکتے ہیں. سرحدی تجارت کو بڑھانے اور بارڈر مارکیٹس کو مستحکم بنانے سے دونوں ممالک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بےتحاشا اضافہ کیا جا سکتا ہے. ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تمام امور و معاملات میں مسلسل رابطے رکھنے، دورے کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں