تربت، بالاچ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

تربت(نمائندہ انتخاب)تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 23 نومبر کو مبینہ مقابلہ میں قتل ہونے والے بالاچ مولابخش کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ان کی تدفین کوہ مراد قبرستان میں کی جائے گی۔ اس کے قبل دھنرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ بالاچ بلوچ قومی شہید ہیں ،تدفین کے بعد بھی یہ تحریک اور احتجاج جاری رہے گی ۔کل بھی مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ نماز جنازہ میں  عزیز و اقارب، اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں