کچے میں آپریشن کیلئے جانیوالی پولیس نفری کو یرغمال بنا لیا گیا
خیرپور (انتخاب نیوز) کشمور میں گھیل پور کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن کیا، تاہم، ڈاکوﺅں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت پولیس نفری کو ہی یرغمال بنالیا۔ ڈاکوﺅں نے آپریشن کے دوران پولیس پر راکٹ لانچر سے فائر کیے اور پولیس پارٹی کو گھیر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت بیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہے۔ ڈاکوﺅں نے بکتربند اور دو پولیس موبائلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کررہی تھی، اہلکاروں کی رہائی کیلئے پولیس کے ڈاکوﺅں سے مذاکرات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


