کسی کی خواہش پر عوام کی رائے نہیں بدل سکتی ،میر ظہوربلیدی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی سابق صوبایی وزیر میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آٹھاریوں آئینی ترمیم اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کے عوام کی سیاسی ، معاشی اور آئینی حقوق کو محفوظ بنایا ۔ آغاز حقوق بلوچستان کے ذریعے 61 تجاویز مشترکہ پارلیمان سے منظور کرکے بلوچستان کی محرمیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ایک roadmap دیا لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی وفاقی اور مخلوط صوبائی حکومت نے اسے ترک کرکے بلوچستان کے مسئلے کو مزید الجھا دیا ۔ بلوچستان کی عوام اس چیز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے ، کسی کی خواہش پر عوام کی رائے نہیں بدل سکتی اور کامیابی اب پیپلز پارٹی کی مقدر بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں