تربت میں لواحقین کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری، پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ

تربت (انتخاب نیوز) بلوچستان کے شہر تربت میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق بالاچ کے لواحقین کا دھرنا دسویں روز بھی جاری رہا۔ تربت مین چوک پر جاری احتجاجی دھرنے میں بالاچ کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔ شرکاءکا مطالبہ ہے کہ گزشتہ جمعرات کو پیش آئے مبینہ مقابلے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے اور واقعے میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب تربت دھرنے میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی لاپتہ افرادکی تصاویر لیے شریک ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں