غزہ میں جاری شدید بمباری کی اطلاعات خوفناک ہیں، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(صباح نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئسس نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو خوفناک قرار دیا ہے اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری ٹیم نے جنوب میں ناصر میڈیکل ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں گنجائش سے 3 گنا زیادہ تقریبا ایک ہزار مریض موجود ہیں، بے شمار لوگ وہاں پناہ کی تلاش میں ہسپتال کے کونے کونے میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو فرش پر لٹا کر علاج کیا جارہا ہے، جو درد سے بلبلا رہے ہیں، یہ حالات علاج کی فراہمی کے لیے ناکافی اور ناقابل تصور ہیں۔
Load/Hide Comments


