دکی میں لیویز اہلکاروں کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

کوہلو(یو این اے )( ڈپٹی کمشنر دکی کی سفارشات پر سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ اور رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں لیویز کیو-آر-ایف سبی زون کی کاروائی۔ لیویز کیو-آر-ایف سبی زون نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ضلع دکی میں لیویز اہلکاران کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے مرکزی ملزم نصیب اللہ ولد سرور جان قوم لونی سکنہ دکی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ ملزم اس سے قبل بھی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ اسکے علاوہ محمد آصف ولد عبدالباقی قوم زرکون سکنہ ہوسڑی، اسلم ولد وزیرخان قوم جعفر سکنہ لونی دکی، خان محمد ولد پیر محمد قوم لونی سکنہ مرجان زئی دکی کو بھی گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قید سے ایک ٹوڈی گاڑی، 21500 روپے، ایل ایم جی کے 42 روندز، کالاکوف کے 20 زندہ روندز اور ایک عدد ہینڈ گرنیڈ سمیت 03 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔*لیویز کیویک رسپانس فورس نے اپنی اس بڑی کاروائی سے ایک مرتبہ پھر اپنی کامیابی کا لوہا منوایاایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس کوئٹہ کی طرف سے آج کی بہترین کاروائی پر ڈپٹی کمشنر کوہلو، رسالدار میجر شیر محمد مری اور لیویز ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں