حکومت سنجیدہ ہوتی تو سیکریٹریٹ کے بجائے صوبہ بنانے کا آئینی عمل شروع کرتی‘مریم اورنگزیب
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مسلم لیگ(ن)کے جمع کرائے بل پر قانون سازی کیوں نہیں کرتی؟مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرا چکے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)آئینی ترمیمی بل پہلے ہی جمع کرا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ اور مخلص ہوتی تو سیکریٹریٹ کے بجائے صوبہ بنانے کا آئینی عمل شروع کرتی۔ سیکریٹریٹ صوبے کے قیام کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ قوم کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دے کر ووٹ لئے گئے۔ حکمرانوں نے حکومت حاصل کرکے جنوبی پنجاب کا وعدہ فراموش کر دیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام ان چہروں کا یاد رکھیں گے جنہوں نے انہیں دھوکا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی جگہ سیکریٹریٹ کا قیام روزگار کے بجائے لنگر دینے جیسا ہے۔ ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر کی طرح جنوبی پنجاب صوبہ بھی محض سراب تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے عملی اقدامات کئے جبکہ


