اے پی سی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ اٹھائیں گے‘ بلاول بھٹو

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھائیے دئیے،اپوزیشن کی اے پی سی میں سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسد قیصر ویسے تو اچھے ہیں لیکن ایوان میں یکطرفہ کارروائی چلاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اے پی سی میں یہ نکتہ پیش کرے گی کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر قومی اسمبلی کے اجلاس جزوی طور پر چلا رہے ہیں،ہم اے پی سی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں