منظور پشتین مختلف مقدمات میں اسلام آبادپولیس کو مطلوب تھا، بلوچستان بدر کردیا، ضلعی حکام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو بلوچستان بدر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر چمن زوہیب کبزئی نے کہا کہ منظور پشتین کو آج صبح اسلام آباد پوپس کے حوالے کردیا گیا۔ منظور پشتین مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ پشتین کو سخت سیکورٹی میں رات گئے قلعہ سیف اللہ منتقل کیا گیا تھا۔ پشتین کو کوئٹہ لے جاکر قانونی کارراوئی کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبہ بدری کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتایا کہ رات کو ہی منظور پشتین کو ژوب منتقل کردیا گیا تھا۔ دہانہ سر کے مقام پر کے پی پولیس کی موجودگی میں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔ صوبہ بدری کا فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ منظور پشتین کو سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں