سپریم کورٹ نے موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 18سے 31دسمبرتک سپریم کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی تاہم تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہو گی، یکم جنوری سے عدالتیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔ نوٹی فکیشن میں بتایا کہ عام تعطیلات کے علاوہ عدالتی دفاترکھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات دستیاب بینچ میں لگائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران کمیٹی کے مقرر کردہ کیسز کی بھی سماعت ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں